24 دسمبر، 2022، 2:03 PM

بھارت میں "میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو" پڑھنے پر اعتراض، اسکول پرنسپل معطل

بھارت میں "میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو" پڑھنے پر اعتراض، اسکول پرنسپل معطل

سخت گیر ہندوؤں نے صبح اسکول کی اسمبلی میں علامہ اقبال کی مقبول نظم "بچے کی دعا" پڑھوانے پر اسکول پرنسپل کے خلاف نظم کے ایک مصرعے 'میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو' پر اعتراض ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہےکہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل کو محکمہ تعلیم نے اس لیے معطل کر دیا کیونکہ وہ صبح کی اسمبلی میں اردو زبان کی ایک مقبول و معروف دعائیہ نظم 'لب پہ آتی ہے دعا، بن کے تمنا میری' بھی بچوں سے پڑھوایا کرتے تھے۔

اطلاعات کے مطابق سخت گیر ہندوگروپ بچوں کے لیے علامہ اقبال کی اس دعائیہ نظم کے پڑھنے پر خوش نہیں تھے، اسی لیے پولیس سے شکایت کی گئی تھی۔ انہیں خاص طور پر 'میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو، نیک جو راہ ہو، اس رہ پہ چلانا مجھ کو' پر اعتراض تھا۔اسکول میں یہ نظم پڑھتے ہوئے بچوں کے ایک ویڈیو کلپ کو پہلے وائرل کیا گیا، جس میں انہیں 'میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو، نیک جو راہ ہو، اس رہ پہ چلانا مجھ کو' گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

یوگی حکومت کا موقف

ریاست اتر پردیش میں سخت گیر ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے اور وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کی حکومت کو، اقلیتی مسلم سماج کے تئیں سخت موقف کے لیے، تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں مقدمہ اس لیے درج کیا، کیونکہ سرکاری اسکولوں میں روزانہ پریئرز کے لیے جو اس طرح کی دعائیہ نظمیں شامل ہیں، اس فہرست میں یہ نہیں ہے، اور اس نظم کا تعلق ایک خاص ''مذہب سے ہے۔''

علاقے کے ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا تھا، ''پریئر منظور شدہ فہرست کا حصہ نہیں تھی اور ایک کمیونٹی سے متعلق تھی۔'' یو پی کے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر پرنسپل کو معطل کیا گیا ہے اور اس معاملے کی انکوائری کی جائے گی۔

News ID 1913809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha